تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ

05:06 PM, 28 Jul, 2021

احمد علی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے باقاعدہ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے یا نہ بڑھانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی وزرائے تعلیم سمیت گلگت بلتستان کے وزیر شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے 2اگست سے کھول دیئے جائیں گے۔ اس اہم اجلاس میں تعلیمی ادارے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی فیصلہ کیا گیا جبکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا بھی فیصلہ ہوا۔ نویں اور دسویں کے امتحانات میں توسیع نہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 15 اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں میں تجویز دی تھی۔
مزیدخبریں