پاکستان کی 10 سالہ ہانیہ منہاس نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
05:24 PM, 28 Jul, 2021
ویب ڈیسک: پاکستان میں ایسے ایسے گوہر نایاب ہیں جن کی مثال دنیا کے کسی کونے میں نہیں ملتی۔ 10 سالہ ننھی ہانیہ منہاس بھی ان میں سے ایک ہیں جنھوں نے ایشن ٹینس چپمئن شپ جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ 10 سالہ ہانیہ منہاس نے تاجکستان میں ایشین ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف) ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر 14 مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ ٹائٹل جیت کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ تاجکستان کے شہر دوشنبے میں منعقدہ مقابلوں میں ہانیہ منہاس نے اپنے حریف کھلاڑی سے سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6 کے پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل چھین لیا۔ ہانیہ نے چمپئن شپ کا ڈبل ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخ میں پہلی دفعہ ایشین ٹینس چمپئن شپ کا انڈر 14 ٹائٹل جیتا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہانیہ کو ایشین رینکنگ میں 18ویں پوزیشن مل گئی ہے۔