دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست، سری لنکا فاتح

08:16 AM, 28 Jul, 2022

احمد علی
گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا نے پاکستان کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے سیریز ایک، ایک سے برابر کر لی ہے۔ سری لنکن ٹیم کی جیت میں بائولر پرباتھ جے سوریا اور رمیش مینڈس نے اہم کردار ادا کیا۔ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا لیکن قومی بلے باز سری لنکن بائولر کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ کپتان بابر اعظم، امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ کوئی اور بلے باز کھل کر نہ کھیل سکا۔ تینوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 81، 49 اور 37 رنز بنائے۔ https://twitter.com/OfficialSLC/status/1552568271542665216?s=20&t=Dq3pAoctxVvNcTtSwvgNfg دیگر بلے بازوں میں عبداللہ شفیق 16، فواد عالم 1، آغا سلمان 4، محمد نواز 12، یاسر شاہ 27، حسن علی 11 اور نسیم شاہ 18 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 261 رنز بنا سکی اور آئوٹ ہو گئی۔ یوں میزبان سری لنکا نے پاکستان کو 246 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ دوسری اننگز میں پرباتھ جے سوریا نے 5 جبکہ رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ https://twitter.com/OfficialSLC/status/1552565479935356929?s=20&t=Dq3pAoctxVvNcTtSwvgNfg یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم کو جیت کیلئے 508 رنز کا ٹارگٹ خیال رہے کہ میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا ایک مشکل ٹارگٹ دیا تھا۔ سری لنکن ٹیم نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 360 رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ سری لنکن ٹیم نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے، اس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1552571321229496322?s=20&t=VUbyMXV54XYpKVReRY4-Kw دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا 109، ڈی متھ کرونا رتنے 61 جبکہ رمیش مینڈس 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد نواز 2، 2 جبکہ یاسر شاہ، نعمان علی اور آغا سلمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ https://twitter.com/cricket__hub/status/1552571413093126144?s=20&t=VUbyMXV54XYpKVReRY4-Kw سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں دنیش چندی مل کی شاندار بلے بازی کی بدولت 378 رنز بنائے تھے۔ دنیش چندی مل اس اننگز میں 80 رنز بنا کر کامیاب بیٹر رہے تھے۔ دیگر بلے بازوں میں ڈی متھ کرونا رتنے 40، اینجلو میتھووز 42 اور نروشان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ پاکستان کی ٹیم اس کے جواب میں صرف 231 رنز کی بنا سکی تھی۔
مزیدخبریں