آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
08:34 AM, 28 Jul, 2022
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ خبر ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔ جس میں انہوں نے آگاہ کیا کہ آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میںمزید لکھا کہ ہم آصف زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔