ظہیر کی ماں کی دعا زہرا کے والدین سے معافی

09:42 AM, 28 Jul, 2022

احمد علی
ظہیر احمد کی والدہ نے دعا زہرا کے والدین سے معافی مانگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ظہیر کی والدہ نے اپنے اہل خانہ، وکیل اور ماڈل زنیرہ احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور اس پریس کانفرنس کے دوران ظہیر احمد کی والدہ نور بی بی کا کہنا تھا کہ میرے دونوں بیٹوں کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا انہیں جلد از جلد لاہور منتقل کیا جائے۔ پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ظہیر کی والدہ نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ظہیر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے اور کیس کا فیصلہ بھی اسی عدالت میں سنایا جائے۔ ظہیر کی والدہ نے مزید کہا کہ میں زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہوں بس گزارش ہے کہ میرے بچوں کو یہاں منتقل کیا جائے اور فیصلہ بھی یہیں ہو ، جب سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا تھا تو اس کے بعد کیوں دوبارہ کیس کھولا گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے کہ دعا کے جانے کے بعد ان کے والدین بھی تکلیف میں تھے اور میں ان سے یہی کہوں گی کہ وہ میرے بہن بھائی کی طرح ہیں مجھے معاف کر دیں اور ’شادی سے قبل مجھ سے ظہیر نے یہ کہا تھا کہ میں کسی کو پسند کرتا ہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر میں نے بیٹے کو کہا تھا کہ ابھی تمہیں پڑھنا ہے لیکن اس کے باوجود اس شادی میں کسی ایک کا قصور نہیں دونوں کا قصور ہے اور جب دعا کراچی سے آئی تو ظہیر اسے واپس بھیجنا چاہتا تھا لیکن وہ نہ مانی اور اس نے کہا کہ میں مر جاؤں گی لیکن واپس نہیں جاؤں گی۔ ایک سوال کیا گیا کہ دعا چاہیے یا ظہیر؟ اس سوال کے جواب میں ظہیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے دونوں چاہئیں، بچوں کی محبت ہے اور مجھے لگتا ہے ان کی محبت خراب نہیں کرنا چاہیے، ان کے والدین سے یہی کہوں گی آپ کی بچی معافی مانگ رہی ہے اسے معاف کر دیں.
مزیدخبریں