ایران:ہیٹ ویو کے باعث سرکاری اداروں اور بینکوں میں تعطیل

10:21 AM, 28 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ایران میں جاری ہیٹ ویو کے باعث آج ملک بھر کے سرکاری اداروں اور بینکوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں کئی روز سے شدید گرمی کی لہر آج بھی برقرار ہے۔ ایران کے 10 سے زائد صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں گرمی کی شدت سے متاثر ہو کر 225 افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ایران میں گرمی کی لہر اگلے 4 دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایرانی حکومت نے آج اتوار کو سرکاری دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے جبکہ ہنگامی خدمات کے ادارے کو اتوار کو بدستور کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گرمی کے باعث اور توانائی کی بچت کے لیے ہفتے کو کام کے اوقات نصف کر دیے گئے تھے۔ شدید گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں