ایمی ٹرپ کی ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کی پیشگوئی

11:16 AM, 28 Jul, 2024

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنی پیش گوئیوں سے تہلکہ مچانے والی امریکی ستارہ شناس ایمی ٹرپ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر کی کرسی پر براجمان ہوں گے۔ ایمی ٹرپ نے انتخابی دوڑ سے صدر بائیڈن کے الگ ہونے کی تاریخ کی بھی بالکل درست پیش گوئی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایمی ٹرپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کی پیش گوئی انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کی ہے۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ وہ کسے امریکا کے اگلے چیف آف اسٹاف کے روپ میں دیکھتی ہیں تو اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے مقدر کا ستارہ ساتویں آسمان پر ہے۔ وہ ہمیں بہت جلد دوبارہ امریکی ایوانِ صدر میں دکھائی دیں گے۔

نیو یارک پوسٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ایمی ٹرپ کہتی ہیں ٹرمپ کے بارے میں کوئی بھی پورے یقین سے کہنا انتہائی دشوار ہے۔ وہ اپنے اہداف بھی بدلتے رہتے ہیں اور طریقِ کار بھی۔ اس وقت اُن کے ستارے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ وہ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی قائدانہ کردار ادا کریں گے۔

ایمی ٹرپ کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو ہمیں اُن کی طرف سے مزید بہت سی حیرت انگیز باتوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اپنے پہلے دورِ صدارت کی طرح دوسرے دورِ صدارت میں بھی ٹرمپ ایسا بہت کچھ کریں گے جو ایک دنیا کو حیرت سے دوچار کرے گا۔

مزیدخبریں