قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک

11:38 AM, 28 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب اور خیبر پختونخواہ پولیس کو قتل اور ڈکیتی کی واردات میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھکر پنجاب اور کے پی کے پولیس کو قتل اور ڈکیتی کی 41 وارداتوں میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

جبکہ ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا ہے، ملزم دریائے سندھ کے راستے پنجاب میں داخل ہو رہا تھا۔ بھکر پنجاب اور کے پی کے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ڈاکو کمال خان اف کملہ پٹھان پولیس مقابلے میں ہلاک ساتھی شدید زخمی حالت میں گرفتار کمال خان پنجاب پولیس کو 21 اور کے پی کے پولیس کو 19 قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ملزمان گزشتہ تین دن سے بھکر کے مختلف تھانوں میں تعینات 4 ایس ایچ او ان کی مخبری کرنے والے افراد اور ڈی پی او بھکر عبداللہ ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے ذریعے ویڈیوز بنا کر باقاعدہ دھمکیاں دے رہے تھے کہ وہ بہت جلد پنجاب میں داخل ہو کر اپنے خلاف مقدمات درج کرنے والے ایس ایچ اوز اور ڈی پی او بھکر کو اس کا جواب دیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے خلاف مخبری کرنے والے افراد کو بھی خبردار کیا تھا کہ وہ ان کو کتوں کے آگے بھگا کر ماریں گے ڈی پی او بھکر نے پہلے ٹک ٹاک کے بعد ہی اسپیشل برانچ کے انسپیکٹر عبدالستار کھچی کی ڈیوٹی لگا دی تھی کہ بھکر ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔

عبدالستار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ تین روز سے دریائے سندھ کے ساتھ موجود کچے کے علاقے میں موجود تھے کہ رات گئے کمال پٹھان اور اس کا ساتھی دریائے سندھ کراس کر کے کلور کوٹ کے علاقے میں داخل ہوا۔

داخلے کی اطلاع سنتے ہی ڈی پی او بھکر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کلورکوٹ کے علاقے ریتڑی میں پہنچ گئے۔

پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی پولیس مقابلہ ہوا کمال خان ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم خیبر پختون خواہ کا رہائشی تھا اور دریا سندھ پار کر کے پنجاب میں ڈکیتی کرنے کے بعد کے پی کے فرار ہو جاتا تھا گزشتہ چند ماہ سے ڈکیتی مزاحمت پر بھکر میں کئی افراد کو قتل اور زخمی کر چکا تھا۔

مزیدخبریں