(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد یکم اگست سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر میں 5 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11روپے تک کمی متوقع ہے۔اسی طرح مٹی کا تیل 5 روپے 84 پیسے اور لائیٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے 15 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا ہے، امکان ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے گا۔