سنجے دت کے اثاثوں کی  مالیت کتنی ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

08:35 PM, 28 Jul, 2024

(ویب ڈیسک )  بالی وڈ  کے معروف اداکار سنجے دت کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

سنجے دت کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ کل اپنی 65ویں سالگرہ منائیں گے۔انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  اداکار سنجے دت  پرتعیش زندگی گزارتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے ہے ، ان کا ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں ایک بڑا اپارٹمنٹ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان کے پاس کروڑوں مالیت کی   لگژری گاڑیاں بھی ہیں جن میں رولز روئس، رینج روور، فراری، اوڈی اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وہ یاٹ کے بھی مالک ہیں جن میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھومتے ہیں، ان کے پاس لگژری گھڑیاں، ڈیزائنر چشمے اور قیمتی زیورات بھی ہیں۔

مزیدخبریں