حریم شاہ نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی

09:40 AM, 28 Jun, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(ویب ڈیسک) اپنے تنازعات کی وجہ سے میڈیا کی خبروں کی زینت بننے والے حریم شاہ نے خاموشی سے شادی کر لی.

نجی ٹی وی سے گفتگو میں حریم شاہ نے شادی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکے شوہر رکن سندھ اسمبلی ہیں تاہم انہوں نے تاحال اپنے شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے. ان کا کہنا تھا کہ شوہر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، جلد اپنے شوہر کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کروں گی. حریم شاہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ اس حوالے سے اراکین سندھ اسمبلی میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے کہ آخر حریم شاہ نے کس سے شادی کی ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے کسی کا ہاتھ تھاما ہوا تھا ، گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں‌کہ حریم شاہ نے منگنی کر لی ہے.

حریم شاہ کو اس وقت شہرت ملی تھی جب ان کی معروف سیاستدانوں اور شخصیات کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ حریم شاہ کی متعدد سیاستدانوں، مذہبی شخصیات اور سماجی رہنما کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔

ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے کے بعد حریم شاہ نے اپنی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ وہ متعدد اشتہارات میں بھی دکھائی دیں۔
مزیدخبریں