لاہور دھماکے میں ملوث تمام دہشتگرد گرفتار
10:46 AM, 28 Jun, 2021
لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور واقعہ میں ملوث تما م دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے.وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکہ ہوا، دھماکےمیں پولیس اہلکارسمیت3افرادجاں بحق ہوئے، دھماکےمیں زخمی ہونےوالےبعض افراداب بھی زیرعلاج ہیں، 16گھنٹے کے اندردھماکے کے ذمہ داروں کا تعین کیا، تحقیقات سے معلوم ہو بیرونی ایجنسیاں براہ راست ملوث تھیں،صوبے میں ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کیا گیا، انہوں نے کہا ملک دشمن ایجنسیزنے دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کی، دہشت گردوں کیخلاف تمام شواہداکٹھےکرلیےگئےہیں، ملزمان کوانتہائی پیشہ ورانہ اندازسےگرفتارکیاگیا، سی ٹی ڈی نےذمہ داروں کاتعین کیا،دہشت گردوں کو4روزمیں گرفتارکرلیاگیا. آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث تمام افرادکوگرفتارکرلیا گیا ہے، ہم نے فوری طور پرجائے وقوعہ سےشواہد حاصل کیے، چند گھنٹوں میں گاڑی حاصل کرنے کی جگہ تک پہنچ گئے، گاڑی کی خریداری،سہولت کاری میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے، لاہوردھماکے میں10ملزمان ملؤث ہیں، مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے، پورے نیٹ ورک کی تفصیلات چند گھنٹوں میں حاصل کرلی گئیں، واقعے کے ماسٹر مائینڈافراد کی بھی شناخت ہوچکی ہے، ملک دشمن عناصرلوگوں کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرتے ہیں. آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ہدف پولیس چوکی تھی، ملزمان کا سابقہ کرمینل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے،گرفتار ملزم کے پاس گاڑی کی سپرداری کی دستاویزات تھیں.