پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،28جون ، 2021

11:04 AM, 28 Jun, 2021

حسان عبداللہ
لاہور دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، سی ٹی ڈی نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار پارک کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار کرلیا، دہشت گرد کی شناخت عید گل کے نام سے ہوئی ہے، گاڑی کے آخری مالک ڈیوڈ نے بھی دہشت گرد کی شناخت کرلی، منصوبے کے ماسٹر مائنڈ نے یہ کار دھماکے سے7 روز پہلے گوجرانولہ سے خریدی تھی۔حکومت پارلیمنٹ کو بالادست سمجھتے ہوئے تمام کام اسی کے ذریعے کرنا چاہتی ہے، گزشتہ دو ہفتوں میں دو مرتبہ شہباز شریف نے پارلیمان کی بالادستی کو ماننے سے انکار کیا، بابر اعوان کہتے ہیں شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں سے فراڈ کا پلان دیا ہے، اپوزیشن آئین کے ساتھ کھلواڑ مت کرے، ہم ہر صورت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیں گے، حکومت سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔بجٹ کی منظوری کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان آج حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ کے دوران عمران خان خطاب بھی کریں گے، وفاقی بجٹ کی منظوری سے متعلق امور طے ہوں گے۔افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، مزید 5 اضلاع پر قبضہ کرلیا، کئی علاقوں میں فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں، صوبہ پروان میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا، صوبہ قندوز میں5 ہزار خاندان نقل مکانی پر مجبور، طالبان افغانستان کے تقریباً 90 اضلاع پر مکمل قابض ہوچکے۔
مزیدخبریں