سندھ اسمبلی، اپوزیشن اراکین چارپائی ایوان میں لے آئے

11:27 AM, 28 Jun, 2021

حسان عبداللہ
کراچی(ویب ڈیسک) آج سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا، اپوزیشن ارکان ایوان میں چارپائی اور بستر لے کر پہنچ گئے، احتجاج کرنے والے ارکان کا کہنا تھا کہ سندھ کی جمہوریت کا جنازہ نکال رہے ہیں. اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی جانب سے اپوزیشن کے احتجاج پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا ، ان کا ایوان میں چارپائی لانے والوں کو کہنا تھا کہ ہ آپ لوگوں نے ایوان کی توہین کی ہے۔ تاہم اپوزیشن اراکین کی جانب سے احتجاج کو جاری رکھا گیا. اپوزیشن ارکان نے جمہوریت کا جنازہ، جمہوریت کا جنازہ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔
مزیدخبریں