کراچی(ویب ڈیسک) حریم شاہ کی شادی کی خبر اراکین سندھ اسمبلی پر بجلی بن ٹوٹی، حریم شاہ نے کس سے شادی کی؟ گتھی سلجھ نہ سکی۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے، انکا کہناتھا کہ رکن سندھ اسمبلی کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ حریم شاہ کے دعویٰ کے بعد اراکین سندھ اسمبلی میں کھلبلی مچ گئی۔ حریم شاہ نے شادی کے پیغام کے ساتھ اپنے اور شوہر ایم پی اے کے ہاتھوں کی تصویر رکھ دی۔
سامنے آنے والی تصویر میں پرنامعلوم رکن سندھ اسمبلی نے ہاتھ میں راڈو گھڑی اور سونے کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق اراکین سندھ اسمبلی ایک دوسرے کو فون کر کے پوچھتے رہے کہ یہ آپ کا ہاتھ تو نہیں، جس پر ارکان نے دلچسپ جوابات دیئے، ایک نے کہا نہیں بھئی! یہ میرا ہاتھ نہیں میرے ہاتھ کالے ہیں، اراکین اسمبلی نے وٹس ایپ گروپوں پر اپنے پاتھوں کی تصاویر رکھنا شروع کر دیں۔ اراکین اسمبلی کے سوشل میڈیا گروپ پر راڈو گھڑی والے ہاتھ کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے کسی کا ہاتھ تھاما ہوا تھا ، اب یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ انہوں نے شادی کر لی ہے۔