خواتین کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ برائے سیزن 22-2021 کا اعلان

11:30 AM, 28 Jun, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) خواتین کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ برائے سیزن 22-2021 کا اعلان کردیا گیا۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں 12 خواتین کرکٹرز شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق تمام کٹیگریز کے ماہوار وظیفے میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ پی سی بی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر 2020 ، فاطمہ ثناء کو کٹیگری سی میں جگہ مل گئی۔ فاطمہ ثناء کے علاوہ گزشتہ سال ایمرجنگ کنٹریکٹ حاصل کرنے والی تمام کرکٹرز رواں سال بھی ایمرجنگ کٹیگری میں شامل ہیں۔ ایمرجنگ کنٹریکٹ کی لسٹ میں بھی 8 کھلاڑی شامل ہیں۔ کٹیگری اے میں بسمہ معروف اور جویریہ خان شامل ہیں۔ کٹیگری بی میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور ندا ڈار شامل ہیں۔ کٹیگری سی میں انعم امین، فاطمہ ثنا، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو ،عمیمہ سہیل اور سدرہ نواز شامل ہیں۔ایمرجنگ ویمنز میں عائشہ نسیم، کائنات حفیظ، منیبہ علی صدیقی، نجیہہ علوی، رامین شمیم، صباء نذیر ،سعدیہ اقبال اور سیدہ عروب شاہ کو کنٹریکٹ مل گئے.
مزیدخبریں