این سی او سی نے سینماز کھولنے کی اجازت دیدی
01:10 PM, 28 Jun, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈر آپریش سینٹر ( این سی او سی) کی جانب سے پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ مزارات کو دوبارہ کھلنے کی اجازت دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق رات ایک بجے تک ویکسینیشن شدہ افراد کے لیے سینماز کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلے صوبے کریں گے۔