کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت

01:50 PM, 28 Jun, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈر آپریش سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے کاروباری مراکز کی ٹائمنگ رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔این سی او سی کے مطابق پیٹرول پمپ، میڈیکل سٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو 24/7 کھلنے کی اجازت ہوگی۔ آوٹ ڈور ڈائن ان کی اجازت ہوگی اور ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہے۔ صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔این سی او سی کی جاری کردہ گائیڈلائن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے۔ شادی کی تقریب آوٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت ہے۔ 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔
مزیدخبریں