واسا لاہور کی جون کے آخری ہفتے میں سرکاری محکموں سے بڑی ریکوری

03:10 PM, 28 Jun, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) واسا لاہور کی جون کے آخری ہفتے سرکاری محکموں سے بڑی ریکوری۔ سرکاری محکمے ڈیفالٹرز قرار دیے جا چکے تھے۔ متعلقہ ریونیو افسران نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کو چیک پیش کئے۔تفصیلات کے مطابق کل 4 کروڑ 11 لا کھ سے زائد کی ریکوری وصول کی گئی گورنمنٹ ڈیفالٹرز، انڈسٹریز اور پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹیز سے ایکوافائر چارجز، سیور اور واٹر چارجز کی مد میں بقایاجات وصول کئے گئے۔ سب سے زیادہ ڈپٹی ڈائریکٹر گنج بخش ٹاؤن مرتضٰی حسن کی جانب سے 1 کروڑ 49 لاکھ کی ریکوری کی گئی جس میں الحمراء آرٹ کونسل سے 50 لاکھ، لائیو اسٹاک سے 16 لاکھ، محکمہ انہار 7 لاکھ 60 ہزار، سروسز ہسپتال 9 لاکھ اور گنگا رام ہسپتال سے 7 لاکھ 30 ہزار نمایاں ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر نشتر ٹاؤن ملک آصف علی نے 1 کروڑ 45 لاکھ تک کی ریکوری کی جس میں جنرل ہسپتال سے 43 لاکھ 38 ہزار ، سنٹرل پارک ہاوسنگ سوسائٹی سے 19 لاکھ 68 ہزار، رامے ٹیکسٹائل سے 15 لاکھ اور 5 لاکھ نشاط ملز سے ریکوری کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن نعیم بخش کی جانب سے 1 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی جس میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنت سے پہلی بار 66 لاکھ کی نمایاں ریکوری شامل ہے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی متعلقہ ریونیو افسران کی تعریف۔
مزیدخبریں