پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی20 سیریز، شیڈول جاری
07:42 AM, 28 Jun, 2022
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز میں شرکت کرے گی۔ ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز میں پاکستان سمیت میزبان نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹی 20 کی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود پاکستان سہ فریقی سیریز میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا جبکہ میزبان نیوزی لینڈ سے 8 اکتوبر کو مدمقابل آئے گا۔ https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1541651829783777280?s=20&t=Y-uAmc77Caq04Qjja_Jqmw سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم 11 اکتوبر کو دوبارہ نیوزی لینڈ اور 12 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ٹرائی نیشن سیریز کے فوری بعد قومی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔