شاہد آفریدی کا چالان، کتنا جرمانہ ادا کیا ؟
10:47 AM, 28 Jun, 2022
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی کا موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث چالان ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آرہے تھے کہ موٹر وے پر مقررہ حد سے تیز رفتار سے گاڑی چلانے پر موٹر وے پولیس نے ان کا 1500 روپےکا چالان کردیا۔ بعد میں پولیس اہلکاروں نے شاہد آفریدی کے ساتھ تصاویریں بھی لیں۔اور اس موقع پر شاہد آفریدی نے موٹر وے پولیس کو شاباش دی اورکہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔