مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 25000 کردی گئی ، نوٹیفکیشن جاری
11:48 AM, 28 Jun, 2022
لاہور: پنجاب حکومت نے مزدور کم از کم ماہانہ اجرت 25000 کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دیہاڑی دار مزدور کو روزانہ کی بنیاد پر 961 روپے اجرت دی جائے گی۔ اس حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ نے منیمم ویج بورڈ کی سفارشات پر نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کم از کم اجرت میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہوگا۔ یاد رہے کہ 15 جون 2022 کو وزیر خزانہ پنجاب اویس لغاری نے سال 23-2022 کا صوبائی بجٹ پیش کیا تھا ، جس کا حجم 32 کھرب 26 ارب روپے تھا۔ وزیر خزانہ اویس لغاری نے خطاب میں کہا تھا کہ پنجاب میں مزدور کی کم سے کم اجرت بھی 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی گئی ہے۔