ایف بی آر رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام
10:21 PM, 28 Jun, 2023
اسلام آباد: ایف بی آر رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، ایف بی آر کو ہدف کے مقابلے میں اب تک 496 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال اب تک ایف بی آر 7 ہزار 144 ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کر سکا جبکہ ایف بی آر کا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف 7 ہزار 640 ارب روپے تھا ۔فروری میں لائے گئے 170 ارب روپے کے منی بجٹ کے باوجود ایف بی آر ہدف کے حصول میں ناکام رہا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ درآمدات پر پابندیوں،خراب معاشی صورتحال کے باعث ایف بی آر کو ہدف کے حصول میں ناکامی رہی ۔رواں مالی سال مجموعی طور پر ٹیکس وصولی میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ۔