ویب ڈیسک:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ سیاسی پارٹیاں چارٹر آف ڈیموکریسی کی طرح کا معاہدہ کریں،پارلیمان کو طاقت کا سرچشمہ بنانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مذاکرات پر امید نہیں، یقین ہے، مولانا ، آصف زرداری ، نواز شریف اور پی ٹی آئی ملکر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں، 75سال میں ہم پاکستانی قومیت بنانے میں ناکام رہے ہیں،آصف زرداری نے اپنے اختیارات صوبوں کو دئیے تھے،آصف زرداری پارلیمان کو لکھیں کہ سینیٹ اختیارات قومی اسمبلی کے برابر کردیں۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ معدنیات پر پہلا حق صوبے کا ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کی اکثریت آئین کے مطابق ملک کو چلانے پر متفق ہیں،کل مولانا فضل الرحمان سے میٹنگ ہوئی تو چند لوگوں کی نیندیں ختم ہو گئیں۔
انہوں نے مزید کہا مولانا فضل الرحمان سیاسی گرو ہیں،اچھا ہو گا اگر پاکستان کیلئے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان ایک ہو جائیں، نواز شریف وہ سیاستدان ہیں جس پر لوگ بھروسہ کرتے ہیں۔