سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ روک دیا

01:05 PM, 28 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبوں میں سمیسٹر فیسوں میں اضافے سے متعلق یونیورسٹی کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبوں میں سمیسٹر فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیسوں کے اضافے سے متعلق یونیورسٹی کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

وکیل طلبہ کا کہنا تھا کہ شعبہ قانون، بی اے سمیت مختلف شعبوں کی سیمسٹر فیس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ غریب طلبہ اتنی فیس کہاں سے ادا کریں گے؟ 

وکیل درخواست گزار عمران عزیز نے کہا  کہ  قانون کے مطابق یونیورسٹی سالانہ 10 فیصد سے زائد فیس میں اضافہ نہیں کر سکتا۔

ایڈووکیٹ عمران عزیز نے فیسوں کے اضافی سے متعلق فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا ہے۔ 

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اب طلبہ پہلی والی  فیس جمع کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ درخواست وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب دے دائر کی گئی تھی

مزیدخبریں