استحکام پاکستان  پارٹی کی تنظیم سازی، پنجاب کے 11 اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کا اعلان

05:05 PM, 28 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) استحکام پاکستان  پارٹی نے تنظیم سازی شروع کردی ۔   پنجاب کے 11 اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا ۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان اورجنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے نوٹیفکیشن  جاری کردیے۔

پہلے مرحلے میں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور اورشیخوپورہ میں تنظیم سازی کی گئی ہے،ان علاقوں میں  صدور جنرل سیکرٹری مقرر کردیے گئے ہیں ۔

 خوشاب، وہاڑی، رحیم یار خان، عارف والا، ننکانہ صاحب اور پاکپتن میں بھی عہدیداروں کی نامزدگیاں کردی گئیں ،جن میں  سٹی عہدیدارن بھی شامل ہیں۔

ملک زمان نصیب لاہور شہر، طارق محمود خان ضلع فیصل آباد اور چوہدری وسیم حفیظ ضلع ساہیوال کے صدر ہونگے۔ملک غلام مجتبی میتلا ضلع خانیوال، ایاز محمود کلیار ضلع بہاولپور اور محمد اقبال گورایہ ضلع شیخوپورہ کے صدر بنایا گیا ہے ۔

ملک امیر حیدر سنگھا خوشاب، رانا راحیل احمد خان رحیم یار خان اور شفیق احمد ناصر ایڈووکیٹ ضلع پاکپتن کے صدر ہونگے، ملک عطف نور ننکانہ صاحب، امیر رمضان گجر وہاڑی کے اضلاع اور سردار نورالہدی ڈوگر کو تحصیل عارف والا کا پارٹی صدر بنا دیا گیا۔

شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ   تنظیم سازی کے لئے پارٹی  کے صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان کے ہمراہ ڈویژنل صدورسے مشاورت ہوئی۔

استحکام پاکستان پارٹی  کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے  تمام اضلاع کے نئے پارٹی عہدیداروں کو مبارکباد دی۔انہوں نے پیغام میں کہا کہ  اپنے اپنےاضلاع اور تحصیلوں میں پارٹی کو فعال کریں، عام آدمی تک پہنچیں۔

علیم خان نے ہدایت کی کہ  باقی اضلاع میں بھی جلد تنظیمی سازی مکمل کی جائے۔

مزیدخبریں