سیلز ٹیکس کی چھوٹ، سولر پینل لگانےوالوں کے لئےخوشخبری

08:38 PM, 28 Jun, 2024

(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سولر پینل لگانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری سنادی اور کہا حکومت پاکستان گرین انرجی کا فروغ چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں فنانس بل میں ترامیم کی شق وار منظوری دی گئی ، جس میں بتایا کہ مقامی سطح پر تیار کرنے کے لئےسولر پینلز کے پارٹس کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ہو گی،بیک شیٹ فلم،کنیکٹر، کارنر بلاک، پولی تھین کمپاؤنڈ، پلیٹ شیٹ ، پارٹس آف سولر انورٹر اور پارٹس آف لیتھیم بیٹریز پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ہوگی،وزیر خزانہ نے کہا کہ سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے، حکومت پاکستان گرین انرجی کا فروغ چاہتی ہے۔

واضح رہے قبل ازیں حکومت نے سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کے خام مال کی درآمد پر رعایت کا اعلان کرچکی ہے،حکومت کی جانب سے  مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کے لئے  سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ ، مشینری اور اس کے ساتھ منسلک آلات اور سولر پینلز، انورٹرز (Inverters) اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں تاکہ درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔

مزیدخبریں