مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے محاصرے کو 600 روز مکمل

11:48 AM, 28 Mar, 2021

حسان عبداللہ

جموں(پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کے دوران بھارتی افواج نے 7 خواتین سمیت 323 کشمیری کو شہید کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں زیادہ تر افراد کو جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ شہادتوں کے نتیجے میں 17 خواتین بیوہ، 39 بچے یتیم ہوئے، بھارتی فورسز کے بہیمانہ تشدد سے 1753 افراد شدید زخمی ہوئے۔

کے ایم ایس کے مطابق 20 ماہ کے دوران متعدد حریت رہنماؤں، خواتین، طلباء سمیت 14621 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس دوران ہزاروں شہریوں پر مختلف قوانین کے تحت ناجائز مقدمات درج کیے گئے۔

قابض بھارتی فوج نے 1008 مکانات اور عمارتیں بھی تباہ کیں۔مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

مزیدخبریں