’’عوام احتیاط کریں، ایسے وسائل نہیں کہ ملک بند کر دیں‘‘

01:56 PM, 28 Mar, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے اپنا ملک بند نہیں کر سکتے، لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے، انہوں نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لاہور، پشاور میں کورونا کیسز زیادہ سامنے آ رہے ہیں، کورونا کی تیسری لہر انگلینڈ سے آئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران ہسپتال بھر رہے ہیں، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو صورت حال بگڑ سکتی ہے، عوام سے اپیل ہے کورونا ایس او پیز کو فالو کریں، ماسک پہننے سے کورونا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

قوم سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسے وسائل نہیں کہ ملک بند کر دیں، کورونا کی وجہ سے ہم کاروباراور فیکٹریاں بند نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں