آسکر 2022: ول سمتھ کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ
04:59 AM, 28 Mar, 2022
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور اداکار ول سمتھ نے آسکر 2022ء میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے جبکہ جیسیکا چیسٹین بہترین اداکارہ قرار پائیں۔ ول سمتھ کو یہ آسکر فلم ’کنگ رچرڈ‘ جبکہ اداکارہ جیسیکا چیسٹین نے ’دی آئیز آف ٹیمی فائے‘ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا ہے۔ ول سمتھ کی فلم کنگ رچرڈ ایک بائیوپک ہے جبکہ جیسیکا چیسٹین نے دی آئیز آف ٹیمی فائے میں ایک ٹیلی ویژنلسٹ کا کردار نبھایا تھا۔ https://twitter.com/KingRichardFilm/status/1508282455597277191?s=20&t=BPxnZTvU-rq90S3xp8Ky5w اس ایوارڈ کی دوڑ میں جیویر بارڈیم، بینیڈکٹ کمبر بیچ، اینڈریو گارفیلڈ، اور ڈینزیل واشنگٹن شامل تھے، لیکن اس ایوارڈ کے حق دار ول سمتھ قرار پائے۔ اداکار ول سمتھ نے ٹینس بائیوپک کنگ رچرڈ میں امریکی ٹینس سٹار سرینا اور وینس ولیمز کے والد رچرڈ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں ول سمتھ کا کہنا تھا کہ رچرڈ ولیمز اپنی فیملی کے ایک محافظ تھے۔ محبت آپ کو پاگل پن پر مجبور کر دیتی ہے۔ میں نے فلم میں جو بھی کردار ادا کیا وہ تو ان کی زندگی کی نقل ہے۔ https://twitter.com/eyesoftammyfaye/status/1508289091418279936?s=20&t=_2KLulz-yzy5h3vdmP3jSw آسکر تقریب کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ول سمتھ نے سٹیج پر آکر میزبان راک کو زوردار تھپڑ رسید کردیا، خبریں ہیں کہ انہوں نے اداکار ول سمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ سمتھ کا مذاق اڑایا تھا۔ تاہم یہ سب سکرپٹ کا حصہ تھا کہ یا واقعی ول سمتھ نے راک کو حقیقت میں تھپڑ رسید کیا تھا، اس بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔ تھپڑ مارنے کے بعد بھی ول سمتھ کافی غصے میں نظر آئے اور میزبان کو گالیاں دیتے رہے۔ https://twitter.com/bubbaprog/status/1508270716063469576?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508270716063469576%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Ftime.com%2F6161372%2Fwill-smith-chris-rock-oscars-2022%2F