شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے

07:33 AM, 28 Mar, 2022

احمد علی
لاہور: آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ورلڈ کلاس کرکٹرز پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں، شاہین شاہ آفریدی اچھی سوئنگ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان نے پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریننگ سیشن اچھا رہا، پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پچز بہت اچھی ہو تی ہیں، ان پچز پر اچھا اسکور نظر آ رہا ہے۔ ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی ون ڈے میں بہترین پرفارمنس ہے اس لیے پاکستان کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔ پاکستان ٹیم میں ورلڈکپ کلاس کھلاڑی بابر اعظم ہیں جو ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں ،بولنگ میں شاہین آفریدی ہیں، وہ ورلڈ کلاس بولر ہے ، نئے بال سے سوئنگ کر سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میچل مارش فٹنس مسائل سے دو چار ہوئے ہیں، ان کا اسکین کرایا گیا ہے،جس کےبعد پتہ چل سکے گا کہ وہ اس سیریز کے لیے دستیاب ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اس وقت ٹارگٹ یہی ہے کہ ہم نے سیریز جیتنا ہے۔
مزیدخبریں