ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

07:53 AM, 28 Mar, 2022

احمد علی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 41 پیسے اضافہ سے ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 182 روپے 19 پیسے پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔ آغاز کے پہلے ہی سیشن میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 41 پیسے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد امریکی ڈالر ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 182 روپے 19 پیسے پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 182 روپے 70 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ چند روز قبل بھی انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 181.73 روپے پر آ گیا تھا جو تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔
مزیدخبریں