مشہور نابینا خاتون نجومی نے پوٹن کے بارے میں کیا پیش گوئی کی تھی؟

11:14 AM, 28 Mar, 2022

احمد علی

میڈیا اور سوشل میڈیا پر وقتا فوقتا بلغاریا سے تعلق رکھنے والی نابینا خاتون نجومی کی پیش گوئیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ان خاتون کا نام بابا وینگا ہے۔ وہ اپنی پیش گوئیوں میں یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کی توقع ظاہر کر چکی ہیں۔

دنیا بھر میں بہت سے لوگ اس طرح کی پیش گوئیوں کو قبول کرتے ہیں۔

مذکورہ نابینا خاتون نجومی 25 برس قبل دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ تاہم روسی صدر ولادیمیر پوٹن  کے حوالے سے ان کی پیش گوئیاں حیران کن ہیں۔

برطانوی اخبارThe Sun کے مطابق بابا وینگا کی پیش گوئیوں میں کہا گیا ہے کہ "پوٹن" دنیا کے سربراہ بن جائیں گے۔ مزید یہ کہ روس دنیا پر غلبہ پالے گا۔ اسی طرح وینگا نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال اور تیسری عالمی جنگ کی بھی پیش گوئی کی تھی۔

نابینا خاتون نجومی نے اپنی زندگی میں کرونا (کووڈ-19) کی وبا ، شہزادی ڈیانا کی موت ، چرنوبل سانحہ اور دیگر واقعات کی بھی توقع کی تھی۔

مزیدخبریں