حکمران جماعت کا ایک اور ایم این اے اڑان بھرنے کو تیار، تحریک انصاف کے ایم این اے عاصم نذیر کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر آمد . مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سعد رفیق اور دیگر نے کھڑے ہو کر کر عاصم نذیر کا استقبال کیا. فیصل آباد سے تحریک انصاف کے ایم این اے عاصم نذیر کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات جاری ہے.
واضح رہے کہ سنہ 2002 سے 2018 تک مسلسل سیٹ حاصل کرنے والے محمد عاصم نذیر ابتدائی دو انتخابات ق لیگ اور سنہ 2013 کے الیکشن میں ن لیگ سے وابستہ تھے۔
سنہ 2018 کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑا، اگست 2018 میں یہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ یہ ہمیشہ آزاد حیثیت میں جیت کر بعد میں پارٹی جوائن کرتے ہیں۔ یہ پارٹی ٹکٹ کے مرہونِ منت نہیں رہتے۔
ایوان میں پارٹی پوزیشن
قومی اسمبلی کے ایوان میں کل نشستیں 341 ہیں جس میں سے 178 حکومت اور اس کے اتحادیوں کے پاس ہیں جب کہ 163 ارکان اپوزیشن کے ہیں۔
حکومتی جماعت تحریک انصاف کے ایوان میں 155ارکان میں جب کہ اتحادیوں میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7، بی اے پی کے 5، ق لیگ کے 5، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے 3، اے پی ایم ایل کا ایک رکن ہے جبکہ دو امیدوار آزاد حیثیت سے رکن اسمبلی بننے کے بعد حکومتی اتحاد میں شامل ہوئے۔
اسی طرح اپوزیشن میں مسلم لیگ (ن) کے 84، پیپلز پارٹی کے 56، ایم ایم اے کے 15، بلوچستان نیشنل پارٹی کے 4، اے این پی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن ہے جبکہ دو ارکان اسمبلی آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے۔