مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبریں، فرودس عاشق اعوان نے خاموشی توڑ دی

02:30 PM, 28 Mar, 2022

احمد علی

مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت, بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے پیغام جاری کیا.

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں