ججز کے اضافی اور اختلافی نوٹ آتے رہتے ہیں،فوادچودھری
01:26 PM, 28 Mar, 2023
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ججز کے اضافی اور اختلافی نوٹ آتے رہتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے سپریم کورٹ پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق فیصلہ 3-2 کا تھا، ججز کے اضافی اور اختلافی نوٹ آتے ہی رہتے ہیں ، اضافی اور اختلافی نوٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد اور خود مختار عدلیہ چاہتی ہے ، مریم اورنگزیب جس نے کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں لڑا ہے اس کو ترجمان بنا دیا گیا ہے تو یہی حال ہونا تھا پھر ۔ مضبوط سپریم کورٹ دیکھنا چاہتے ہیں، بینچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس کا ہے، پی ٹی آئی کا موقف وہی ہے جو عوام کا موقف ہے ۔