کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظور کرلیا، ذرائع

09:22 PM, 28 Mar, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظورکرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کے مسودہ کی توثیق کردی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسودہ قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔سپریم کورٹ بینچ میں چیف جسٹس اور 2 سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے گی۔ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ 3 رکنی کمیٹی کا فیصلہ اکثریت کی بنیاد پر ہوگا،از خود نوٹس کیلئے معاملہ 3 رکنی کمیٹی کو جائزے کیلئے بھجوایا جائے گا،کمیٹی بنیادی حقوق کا معاملہ قرار دے تو 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ مجوزہ ترمیم کے تحت آرٹیکل 184 تین میں اپیل کا حق دیا گیا ہے، متاثرین فریق 30 روز میں اپیل دائر کرسکے گا۔
مزیدخبریں