امیربالاج قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

11:06 AM, 28 Mar, 2024

ویب ڈیسک: امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ سی آئی اے پولیس کو امیر بالاج کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ موصول  ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق امیر بالاج کو پانچ فائر لگے۔ ایک گولی امیر بالاج کے دل میں لگی جو موت کا باعث بنی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سی آئی اے پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو صفحہ مصل کا حصہ بنا لیا۔

پولیس حکام کے مطابق امیر بالاج قتل کیس میں مختلف پہلووں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں