نشے کے عادی افراد کے علاج اور خیبرپختونخوا کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم

11:07 AM, 28 Mar, 2024

ویب ڈیسک : پاک فوج ،اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختونخواہ اور انسداد منشیات تنظیم “داحق آواز” کی مشترکہ کوششوں کی بدولت خیبرپختونخوا کی سڑکوں پے موجود نشے کے عادی لاوارث افراد کے علاج اور صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں - 

اے این ایف اور انسداد منشیات تنظیم داحق آواز نے پشاور میں منشیات کے عادی افراد کی نشاندہی پر  مریضوں کا ہنگامی بنیادی پر علاج کا بیڑا اٹھایا۔ 

 تین مہینوں پر محیط کورس میں نشے کے عادی افراد کو مختلف تربیتی مراحل سے گزارا گیا ۔ 

 مریضوں کو علاج کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزشیں اور نفسیاتی کاؤنسلنگ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔  

  پاک فوج متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر خیبرپختونخواہ میں منشیات کے مکمل خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

  علاج مکمل ہونے پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں متعلقہ اداروں کے حکام سمیت مریضوں کی فیملیز نے بھی شرکت کی۔  

  علاج کے مکمل ہونے پر مریضوں اور انکے گھر والوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج اور اے این ایف کا شکریہ ادا کیا۔ 

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریض کا کہنا تھا کہ ۔ "میں سب کا شکرہ گزار ہوں کہ انہوں نے میرا علاج کیا" ۔ "میرا سب کو پیغام ہے کہ منشیات سے بچیں اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں" ۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ماہر نفسیات ڈاکٹر کاکہنا تھاکہ  "سالوں گھر سے بچھڑے ان افراد کی دیکھ بھال ایک چیلنج تھا لیکن الحمدللہ ہم نے کر کے دکھایا کہ ناممکن کچھ بھی نہیں ہے۔

جبکہ سی ای او دا حق آواز نے کہا کہ ۔ "مجھے فخر ہے کہ آج ان پھول جیسے لوگوں کو پھولوں کے شہر میں خوشی کے ساتھ گھر والوں کے حوالے کر رہا ہوں" ۔

مزیدخبریں