خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ: تعلیمی میدان سے اچھی خبر آگئی

11:35 AM, 28 Mar, 2024

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پرائیویٹ سکولوں کے طرز پر تمام سرکاری سکولوں کے طلبہ کو امتحانی نتائج رزلٹ کارڈزپر دینے کافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل اورفی میل سمیت متعلقہ سکولوں کی انتظامیہ کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات پرچوں کے ذریعے لئے جاتے ہیں تاہم رزلٹ کارڈ جاری نہیں کیا جاتا ہے۔ سکولوں میں کامیاب ہونے والے طلبہ کے والدین اورگارڈینز ان کے نتائج سے لاعلم ہوتے ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ایک ساتھ زبانی طور پر نتائج سنانےکے باعث ان کی کارکردگی بہتر نہیں بنائی جاسکتی ہے۔ اکیڈمک کمیٹی کی جانب سے کئے گئے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسرز کوباقاعدہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ سکولوں کے امتحانی نتائج میں رزلٹ کارڈ کااستعمال کرے اور باقاعدہ طورپر تمام طلبہ کو رزلٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں