ماریہ کیساتھ بند کمروں میں کیا ہوتا رہا، مقتولہ کے بھائی کے تہلکہ خیز انکشافات

02:28 PM, 28 Mar, 2024

ویب ڈیسک: 22 سالہ ماریہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ قتل کے دوران کمرے میں موجود دوسرا بھائی سامنے آ گیا۔ ماریہ کے قتل کی ویڈیو بھی شہباز نے بنائی۔ 

تفصیلات کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ماریہ میری سگی بہن ہے ، یہ لوگ اسکے ساتھ زیادتی کرتے رہے ہیں، قتل کی رات میں چیخ وپکار سن کر اس کمرے کی طرف گیا تو مجھے اور بچوں کو مارنے کی دھمکی دی گئی۔

شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ واقعے کا نوٹس لیں اور انہیں انصاف دلائیں۔ میں اپنی بہن کے قتل کے مقدمہ کا مدعی بننا چاہ رہا ہوں پولیس تعاون نہیں کر رہی۔

شہباز نے بتایا کہ قبر کشائی کے حوالے سے عدالت میں بذریعہ وکیل درخواست بھی میں نے دی تھی۔

مزیدخبریں