ججز خط : وزیراعظم چیف جسٹس کی ملاقات ختم، فل کورٹ اجلاس طلب

02:44 PM, 28 Mar, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات  ایک گھنٹہ 20 منٹ جاری رہنے کے بعد ختم ہوگئی اور وزیراعظم واپس روانہ ہوگئے۔ جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوبارہ فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے لیے کچھ دیر قبل سپریم کورٹ پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر میں تمام ججز 4 بجے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں