17 رمضان المبارک: غزوہ بدر، اسلام کی تاریخ کا اہم ترین دن

04:28 PM, 28 Mar, 2024

حیدر منیر

ویب ڈیسک: ماہ رمضان کی سترہ تاریخ سنہ دو ہجری غزوۂ بدرسلسلہ غزوات میں اسلام کا سب سے پہلا اور عظیم الشان معرکہ ہوا۔ جہاں مٹھی بھر مسلمانوں کو کفار کے لشکر پر فتح عظیم حاصل ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مقام بدر تاریخ اسلام کا وہ عظیم الشان یادگار دن ہے۔ جب 17 رمضان المبارک کے روز اسلام اور کفر کے درمیان پہلی فیصلہ کن جنگ لڑی گئی۔ جس میں کفار قریش کے طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملنے کے ساتھ  مٹھی بھر مسلمانوں کو وہ ابدی طاقت اور رشکِ زمانہ غلبہ نصیب ہوا جس پر آج تک مسلمان فخر کا اظہار کرتے ہیں۔

تیرہ سال تک کفار مکہ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے، لیکن اللَہ کی خاص فتح ونصرت سے 313 مسلمانوں نے اپنے سے تین گنا بڑے لاؤ لشکر کو اس کی تمام تر مادی اور معنوی طاقت کے ساتھ خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا۔

غزوہ بدر کو دیگر غزوات پر کئی اعتبار سے فوقیت حاصل ہے۔ خود حضور اکرم ﷺ نے غزوہ بدر کو ایک فیصلہ کن معرکہ قرار دیا اور قرآن مجید نے اسے یوم الفرقان سے تعبیر کر کے اس کی اہمیت پر مہرثبت کر دی۔

مزیدخبریں