ویب ڈیسک:موسم سرما کے رخصت ہوتے ہی موسم بہار نے دستک دے دی ہے، اس حوالے سے ملک کے اہم صوبے نے طلبہ کے لئے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا،صوبہ خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی یکم سے 8 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔
ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام پرنسپلز اور ہیڈ ٹیچرز اور کلریکل سٹاف کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔
اعلامیے کے مطابق سکول سٹاف نئے بچوں کے داخلے اور مفت کتابوں کی تقسیم کے لیے موجود اسکولوں میں رہیں گے۔
قبل ازیں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پرائیویٹ سکولوں کے طرز پر تمام سرکاری سکولوں کے طلبہ کو امتحانی نتائج رزلٹ کارڈزپر دینے کافیصلہ کیا ہے۔