’’بزدار خود گرنے والے ہیں ہم کیوں گرائیں‘‘

06:04 AM, 28 May, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ہم یو تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں، وہیں قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے ہیروز کو یاد کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا 28 مئی کو کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لا کر ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو سر خرو کیا، میاں نواز شریف کا ایٹمی دھماکے کے بعد قوم سے خطاب سنہری حروف میں لکھا جائے گا، تمام تر ترقی میاں نواز شریف کے ادوار ہوئی ہے، معیشت کے غلط اعداوشمار دے کر قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے، یہ اتنے جھوٹے ہیں کہ ایوان میں بھی جھوٹ بول لیتے ہیں، پاکپتن سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں نوید کے خلاف غلط ایف آئی آر درج کی گئی۔

عظمی بخاری نے کہا عمران خان نے کون کون سے سرکاری آفسر سے دھمکیاں دی گئیں، میاں نوید کو تھانے میں ساری رات بغیر لائٹ رکھا گیا، میاں نوید کو ہتھکڑیوں کے ساتھ جیل میں بند رکھا گیا ہے، اینٹی کرپشن میں تو اپوزیشن کے ارکان کو بغیر کسی شکایت کے گرفتار کیا، شیخ رشید صاحب نے بھی اس گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں، ان تمام وزراء کو شامل تفتیش کئے بغیر انکوائری نہیں ہو سکتی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ استعفی سب سے پہلے عمران خان اور عثمان بزدار کو دینا چاہیے، شہزاد اکبر صاحب ایف آئی اے کے دفتر کیوں چکر لگا رہے ہیں؟ شیخ رشید کی ناک کے نیچے صحافیوں کے ساتھ ایسے واقعات ہو رہے ہیں، جس رپورٹ کی قانون حیثیت نہیں تو پھر رپورٹ بنائی کیوں جا رہی ہے؟ شہزاد اکبر جہانگیر ترین کو این آر او دلوا رہے ہیں۔ شہزاد اکبر کو اس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں، پنجاب اسمبلی ایک اور پندرہ رکنی گینگ سامنے آیا ہے، بزدار صاحب خود گرنے والے ہیں ہم انہیں کیوں گرائیں۔ بزدار صاحب جس غیر اخلاقی طریقے سے آئے ہیں خود گھر جائیں تو اچھا ہے، بزدار صاحب کی حکومت میں 6 ریڈی میڈ وزیر اعلی ہیں جو ان کے خلاف سازش کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی اپنے سات اراکان کے ساتھ اگر بزدار صاحب کو ہٹانا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کر لیں۔

مزیدخبریں