یوم تکبیر:‌’’ آج کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا‘‘

07:33 AM, 28 May, 2021

حسان عبداللہ
راولپنڈی(پبلک نیوز)‌ یوم تکبیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 23 برس قبل آج ہی کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا. ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان نے کم سے کم قابل بھروسہ ایٹمی ڈیٹرنس کو ثابت کیا، اس خواب کو پورا کرنے والی ٹیم کو مسلح افواج اور قوم سلام پیش کرتی ہیں. واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم تکبیر منایا جارہا ہے، 1998 میں بلوچستان کے علاقہ چاغی کے مقام پر پاکستان نے 5 ایٹمی دھماکے کیے، دشمن کو للکارتے ہوئے دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا، عوام کی طرف سے قومی ہیروز، سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، مملکت خداداد نے ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔
مزیدخبریں