’’ایٹمی پروگرام کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی‘‘

08:39 AM, 28 May, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز)‌ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ حقیقی تاریخ سے محروم نوجوانوں کے لئے تصویری شواہد موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا ساری کٹھ پتلی جماعتیں اس بات کا غلط کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہیں جو ان سمیت سبھی کو پہلے سے معلوم ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔#Pakistan is #Nuclear thanks to Shaheed Zulfikar Ali Bhutto #Facts

یہ ٹوئٹ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کے ردعمل میں کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نیو کلیئر پروگرام کی بنیاد رکھ رہے ہیں.

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم تکبیر منایا جارہا ہے، 1998 میں بلوچستان کے علاقہ چاغی کے مقام پر پاکستان نے 5 ایٹمی دھماکے کیے، دشمن کو للکارتے ہوئے دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا، عوام کی طرف سے قومی ہیروز، سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، مملکت خداداد نے ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

مزیدخبریں