او لیول امتحانات 26 جولائی سے شروع ہوں گے

10:10 AM, 28 May, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) او لیول امتحانات 26 جولائی سے شروع ہوں گے، وفاقی وزارت تعلیم نے برٹش کونسل کو امتحانات کے لئے این او سی جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کیا کہ برٹش کونسل کو جاری این او سی کے مطابق 26 جولائی سے 6 اگست تک او لیول کے خصوصی امتحانات منعقد کیے جاسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے او لیول کے طلبا کو ستمبر سے اے لیول یا ایف اے، ایف ایس سی کی کلاسز شروع کرنے میں آسانی ہو گی۔ برٹش کونسل کو کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔ شفقت محمود نے کہا جولائی میں امتحانات کی کوئی مثال پہلے موجود نہیں، خصوصی انتظام کیا گیا ہے، کیمبرج کے شکرگزار ہیں کہ وہ جولائی میں امتحانات لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں