پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،28 مئی ، 2021
12:06 PM, 28 May, 2021
ملک بھر میں آج یوم تکبیر منایا جارہا ہے، 1998 میں بلوچستان کے علاقہ چاغی کے مقام پر پاکستان نے 5 ایٹمی دھماکے کیے، دشمن کو للکارتے ہوئے دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا، عوام کی طرف سے قومی ہیروز، سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، مملکت خداداد نے ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔یو این ہیومن رائٹس کونسل میں پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی قرارداد منظور کرلی گئی، پاکستان کی جانب سے اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا۔آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ، وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک بار پھر سہہ پہر 3 بجے براہ راست عوام سے بات چیت کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹ، کہا وزیراعظم چوتھی بار عوام سے بات چیت کررہے ہیں، گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائےگی۔90 روزمیں سب اچھا کردینے والے عمران خان بے نقاب ہوگئے، بلاول بھٹو کہتے ہیں عمران خان آج 33 ماہ اور 11 دن گزرنے کے بعد بھی کچھ نہیں کرسکے،اگلے 813 دنوں میں بھی کچھ نہیں کرسکیں گے، عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دینے کی کوشش کی گئی، سائیکل والے وزیراعظم کے قصے سنا کرعمران خان نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی اور ملک کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات آج ہوگی، ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگی، پی ڈی ایم سربراہ شہباز شریف کو عشائیہ بھی دینگے، سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم سے متعلق آئندہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔آئی ٹی ایکسپورٹ میں 46 فیصد کا اضافہ کیا، 2023 تک 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، وفاقی وزیر امین الحق کی گڈ مارننگ پبلک میں گفتگو، کہا آئی ٹی پارک اسلام آباد میں 8 سے 10 ہزار افراد کو روزگار ملے گا، جلد ہی کراچی میں بھی آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔