پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،28مئی 2021

12:13 PM, 28 May, 2021

حسان عبداللہ
سرمایہ کار وہاں آتا ہے، جہاں اسے منافع ملے، پاکستان کا مستقبل انڈسٹری لائزیشن میں ہے، وزیراعظم عمران خان کا رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے کمرشل لانچ کی تقریب سے خطاب، کہا صرف اناج بیچنے سے ترقی نہیں ہوتی، صنعتوں سے ملکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، ہمیں ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہوگی، مشکل وقت گزرچکا ہے، اب ملک بہتری کی طرف چل پڑا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عوام کو "گھبرانا نہیں" کا مشورہ دے دیا۔90 روزمیں سب اچھا کردینے والے عمران خان بے نقاب ہوگئے، بلاول بھٹو کہتے ہیں عمران خان آج 33 ماہ اور 11 دن گزرنے کے بعد بھی کچھ نہیں کرسکے،اگلے 813 دنوں میں بھی کچھ نہیں کرسکیں گے، عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دینے کی کوشش کی گئی، سائیکل والے وزیراعظم کے قصے سنا کرعمران خان نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی اور ملک کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔جولائی سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے گندم، دالیں درآمد کرنے کی وجہ سے اشیا کی قیمتیں زیادہ ہیں، مہنگائی کی ایک وجہ کسان اور ہول سیل مارکیٹ میں قیمتوں کا فرق بھی ہے، عالمی مارکیٹ میں فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان میں بھی آئے گا۔بتدریج منصوبہ بندی کے باعث معیشت میں بہتری آئی، وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں معاشی بڑھوتری میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، معیشت کی مضبوط بنیاد رکھ کر بڑھوتری حاصل کریں گے، ویکسین لگوانے کا مرحلہ جلد مکمل کرنا ہوگا، ویکسین لگوانے کا مرحلہ جلد مکمل کرنے سے ہم کورونا سے محفوط ہوجائیں گے۔ڈھائی برس جعلی ترقی کے بجائے پائیدار اور یکساں ڈویلپمنٹ پر توجہ دی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو، کہا ماضی میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ذاتی مفاد کی خاطر استعمال کر کے تباہ کن کلچر کو پروان چڑھایا گیا، ہم نے اداروں سے سیاسی مداخلت کو ختم کردیا، سابق حکمران اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں۔
مزیدخبریں